اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نیشنل لیبر فیڈریشن کی مزدور رہنما کامریڈ اقبال ابڑو کی رہائی کا مطالبہ
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل لیبر فیڈریشن نے اپنے مزدور رہنما کامریڈ اقبال کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے
فیڈریشن کے صدر خالد خان اور سینئر نائب صدر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کامریڈ اقبال کی گرفتاری جبر و استبداد کی بدترین مثال ہے، جس کا مقصد مزدوروں کی آواز کو دبانا اور حق بات کرنے والوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامریڈ اقبال ایک پرامن اور نظریاتی مزدور رہنما ہیں، جن کا قصور صرف مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد ہے
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی ادارے آئین و قانون کے مطابق عمل کریں اور مزدور دشمن پالیسیوں سے باز آئیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن نے خبردار کیا کہ اگر کامریڈ اقبال کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی
