July 24, 2026

شہید بھٹو کے نظریات مزدوروں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، حبیب جنیدی

 شہید بھٹو کے نظریات مزدوروں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، حبیب جنیدی

کراچی ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) قائدِ  مزدور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کا کیک سیسی ہیڈ آفس کاٹا گیا اس موقع پر پیپلز اسٹاف یونین کے مزدور رہنماوں نے شہید زیڈ اے بھٹو کی عوام، مزدور اور ملک کے لیے لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں مزدور دوست موقف اپناتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام نے ہمیشہ محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کی، اور آج بھی ان کے نظریات مزدوروں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں

تقریب سے وزیر محنت سندھ کے کورآرڈینیٹر محمد خان ابڑو نے خطاب میں کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی حالیہ قیادت  شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزدور دوست مشن کو اگے بڑھارہی ہے ، تقریب سے پیپلز اسٹاف یونین کے چیئرمین اعجاز عباسی، صدر احمد نواز سمیجو سمیت سیسی کے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن اور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے قائدِ مزدور کی یاد میں یکجہتی اور عقیدت کا اظہار کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp