July 26, 2026

ای او بی آئی تمام اہل پنشنرز کو فوری طور پر پنشن ادا کی جائے،عدالت کا دوٹوک فیصلہ

 ای او بی آئی تمام اہل پنشنرز کو فوری طور پر پنشن ادا کی جائے،عدالت کا دوٹوک فیصلہ

اسلام آباد (اسامہ قذافی، نمائندہ لیبر نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی پنشن سے متعلق ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی محکمے کا سرکلر پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کو محدود یا تبدیل نہیں کر سکتا۔ عدالت نے کہا کہ جو قانون پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے، اسی پر عمل ہوگا

عدالت نے قرار دیا کہ جن ملازمین نے 14 سال اور 6 ماہ یا اس سے زیادہ سروس مکمل کی ہے، وہ ماہانہ اولڈ ایج پنشن کے مکمل حقدار ہیں۔ عدالت کے مطابق قانون کے تحت چھ ماہ سے زائد مدت کو ایک پورا سال شمار کیا جاتا ہے اور اس حق کو کسی انتظامی ہدایت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا

فیصلے میں کہا گیا کہ 2022 میں جاری کیا گیا سرکلر غیر مؤثر ہے، جبکہ 2019 کا سرکلر قانون کے مطابق تھا۔ عدالت نے ای او بی آئی کو ہدایت دی کہ تمام اہل پنشنرز کو فوری طور پر پنشن ادا کی جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp