اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پنجاب سوشل سیکیورٹی کے تحت محنت کشوں کو راشن کارڈ دیئے جانے کا آغاز
لاہور (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) وزارت محنت پنجاب نے محنت کش خاندانوں کے لیے راشن کارڈ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 12 لاکھ محنت کش خاندانوں کو ماہانہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، 40 ہزار کان کنوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے
وزارت محنت پنجاب کے مطابق پنجاب سوشل سیکیورٹی اپنے رجسٹرڈ ورکرز اور اُن کے اہلِ خانہ کو راشن کارڈ جاری کر رہی ہے تاکہ محنت کش طبقے کو مکمل تحفظ دیا جا سکے
راشن کارڈ اسکیم کا آغاز مرحلہ وار ضلع وار کیا جا رہا ہے، ابتدائی مرحلے میں بہاولپور، مظفرگڑھ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، قصور اور لاہور شامل ہیں۔ راشن کارڈ کے حصول کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8123 پر ایس ایم ایس اور معلومات یا شکایات کے لیے 1105 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
