اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مہران پروگریسیو ایمپلائیز فیڈریشن کی قانونی جدوجہد کامیاب، عدالت میں مزدور کا قانونی حق تسلیم
حیدرآباد (نمائندہ احتشام اکرام، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کمشنر ورکرز کمپنسیشن اینڈ اتھارٹی سندھ پیمنٹ آف ویجز ایکٹ حیدرآباد کی عدالت نے محنت کش حج نصیب کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے سونا فیڈز کمپنی کو مجموعی طور پر 12 لاکھ 8 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کمپنی کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مزدور کے قانونی حق کو تسلیم کیا
مقدمہ مہران پروگریسیو ایمپلائیز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عاشق علی خان نے بطور نمائندہ لڑا حج نصیب نے فیڈریشن کے صدر عبد الواحد شورو اور عاشق علی خان کا شکریہ ادا کیا
فیڈریشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کش اپنے حق سے محروم نہیں رہ سکتا۔ مزدور حلقوں نے فیصلے کو محنت کشوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا
