اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
اسکالرشپ اور جہیز گرانٹس کی معطلی ختم کی جائے، ورکرز ویلفیئر بورڈ بچاؤ کونسل
کراچی (نمائندہ ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ بچاؤ کونسل نےسندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے مسائل کے حل کے لیئے جدوجہد تیز کر دی ہیں، سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ بچاؤ کونسل کے کنوینئر اور پیپلز یونین آف ورکرز سندھ ویلفیئر بورڈ سی بی اے کے صدر کے صدر منتخب عالم نے سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین کی بنیادی مراعات، اسکالرشپ اور جہیز گرانٹ کی معطلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے
اس معاملے پر یونین صدر نے اراکین کے ہمراہ سیکرٹری لیبر سندھ اسد اللہ ابڑو اور ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نذیر احمد سومرو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ہیں ملاقاتوں میں سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین کی بنیادی مراعات، اسکالرشپ اور جہیز گرانٹ کی معطلی کے باعث درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا اور گرانٹس کی بحالی پر بات چیت ہوئی
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ بچاؤ کونسل کے اراکین نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ناصر منصور سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی فعالیت اور کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تجاویز پر تبادلۂ خیال اور ادارے کو مزدوروں اور ملازمین کے لیے زیادہ مؤثر بنانے پر زور دیا گیا
