July 25, 2026

واپڈا مزدور یونین کا ملک بھر کی بجلی بند کرنے کا الٹی میٹم

 واپڈا مزدور یونین کا ملک بھر کی بجلی بند کرنے کا الٹی میٹم

حیدرآباد (نمائندہ، لیبر نیوز وب ڈیسک )  آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے ملک بھر میں واپڈا نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے، سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی لیبر ہال سے ہزاروں ملازمین نے ریلی نکالی اور حیدر چوک پر دھرنا دیا

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے واپڈ یونین سی بی اے کے صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری واپس نہ لی گئی تو 16 جنوری سے ملک بھر کی بجلی بند کر دیں گے، حکومت کو IRA-2012 کے تحت 15 جنوری تک مطالبات کی منظوری کا نوٹس دیا جا چکا ہے۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 16 جنوری سے ملک بھر میں بجلی کمپنیوں کے کمپیوٹر اور بلنگ سسٹم بند کر دیے جائیں گے، جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی

مرکزی صدر نے کہا کہ نجکاری سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوں گے،احتجاجی تحریک میں شریک محنت کش شرکاء نے کہا ہے منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری، بھرتیوں کی بندش کسی صورت قبول نہیں، احتجاج میں خواتین ملازمین نے بھی بھرپور شرکت کی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp