اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کمشنر سیسی کا دورہ حیدرآباد ، سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کو میڈیکل تعلیمی مراکز بنانے پر غور
حیدرآباد (نمائندہ احتشام اکرام، لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرم دین اجن سے ملاقات کی ہے
اس دوران سیسی کے اسپتالوں کو لیاقت یونیورسٹی سے منسلک کرنے اور مختلف شعبہ جات میں ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیت اور سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کو باقاعدہ تدریسی اداروں کے طور پر مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، کمشنر سیسی نے کہا کہ یونیورسٹی سے الحاق کے بعد سیسی اسپتالوں میں علاج اور تربیت کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی، جس کا براہِ راست فائدہ محنت کش طبقے کو پہنچے گا
دورے کے دوران انہوں نے حیدرآباد سرکل کا بھی دورہ کیا اور طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ کمشنر سیسی نے ہدایت کی کہ محنت کشوں کو ہر صورت معیاری اور بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں
