اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کا مزدروں کے بچوں کو سی ایس ایس امتخان کی تربیت کروانے کا فیصلہ
پشاور (محمد عبداللہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کا 108ویں اجلاس میں رواں سال منتخب ہونے والے محنت کشوں کے بچوں اور بچیوں کو سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے لیے چار ماہ کی تربیت کی غرض سے سول سروسز اکیڈمی لاہور بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے
اجلاس کی صدارت چیئرمین خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ شیر عالم خان نے بورڈ کو مختلف انتظامی و فلاحی امور پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں مجموعی طور پر 15 ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا، جن میں محنت کشوں کے بچوں کے مستقبل سے متعلق ایک اہم فیصلہ بھی شامل تھا۔ بورڈ نے رواں سال 10 محنت کش بچوں اور بچیوں کو سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے لیے چار ماہ کی تربیت کی غرض سے سول سروسز اکیڈمی لاہور بھیجنے کی منظوری دی
اجلاس میں محنت کشوں کی فلاح کے لیے جہیز گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے اور ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ریگی للمہ پشاور میں 2056 فیملی فلیٹس میں کمرشل مارکیٹ، ہسپتال اور گرلز اسکول کے قیام، جبکہ اسٹیچنگ پائلٹ پروجیکٹ کو صوبے بھر میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی، آجر اور مزدور نمائندگان نے شرکت کی
