اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
حج اسکیم: سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 12 مزدوروں کو حج پر بھیجنے کی تیاری
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی حج اسکیم کے تحت 12 محنت کشوں کو حج پر بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے باقاعدہ جواب موصول ہو گیا ہے
جبکہ ادائیگی سے متعلق چیک تیار کرنے کا عمل جاری ہے، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، نیشنل لیبر فیڈریشن، پاکستان کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین اور مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کی جانب سے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی انتظامئہ کو خط ارسال کیے گئے تھے
مزدور رہنماوں عبدالغنی کلہوڑو، راہب علی سمیںجو، محمد سلیم، اور خالد خان نے جاری بیان میں کہا کہ انتظامی وجوہات کے باعث حج اسکیم کے تحت 12 مزدور گزشتہ سال روانگی سے محروم رہ گئے تھے رہنماؤں نے کہا کہ معاملے پر آئندہ پیش رفت کی نگرانی جاری رکھی جائے گی
