اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ سوشل سیکیورٹی کا کنٹریبیوشن واجبات کی وصولی کا فیصلہ
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) نے نادہندہ اداروں سے سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کے بقایاجات کی وصولی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے سیسی ہیڈ آفس میں فیلڈ افسران، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے لیے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ورکشاپ کمشنر سوشل سیکیورٹی ہادی بخش کلہوڑو کی ہدایت پر منعقد ہوئی
تربیت میں سابق اسسٹنٹ کمشنر و ممبر ریونیو مینجمنٹ بورڈ آچر خاصخیلی نے سیکشن 80، 81 اور 83 کے تحت قانونی وصولی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ سوال و جواب کے سیشن میں عملی مسائل پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے
سیسی حکام کے مطابق نادہندہ اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
