July 25, 2026

ایمپلائیرز فیڈریشن آف پاکستان کا نیا بورڈ منتخب

 ایمپلائیرز فیڈریشن آف پاکستان کا نیا بورڈ منتخب

کراچی (نمائندہ لیبر نیوز ویب ڈیسک) ایمپلائیرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ ممتاز صنعت کار مجید عزیز کو 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے متفقہ طور پر صدر منتخب ہوگئے

ای ایف پی کے مطابق ٹیکنوکریٹ فیروز عالم کو نائب صدر منتخب کیا گیا مجید عزیز اس سے قبل بھی جنوری 2017 سے مئی 2020 تک ای ایف پی کے صدر رہ چکے ہیں، جبکہ فیروز عالم جولائی 2023 میں نائب صدر منتخب ہوئے تھے

ای ایف پی کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی کے اعلان کے مطابق ایکسٹراآرڈنری جنرل میٹنگ (ای او جی ایم) میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 20 اراکین کی توثیق کی گئی۔ بورڈ میں ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، شوگر، میڈیا، ہوٹلنگ اور خدمات سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی شامل ہے۔ ای ایف پی قیادت نے صنعتی ہم آہنگی، پائیدار ترقی اور آجر و مزدور تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp