July 25, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو میڈیکل الاؤنس دینے کا مطالبہ

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو میڈیکل الاؤنس دینے کا مطالبہ

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ (سی بی اے) نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرز پر سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو بھی میڈیکل الاونس دیا جائے

سی بی اے یونین کے صدر منتخب عالم نے  کی جانب سے سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفئیر بورد سیعد جمانی کو خط تحریر کیا ہے، جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے اس سہولت سے محروم ہیں، جبکہ پنجاب میں میڈیکل الاؤنس باقاعدگی سے ادا کیا جا رہا ہے

 مراسلے میں حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن مورخہ 24 مارچ 2023 کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد اور گریڈ 17 اور اس سے زائد کو 20 فیصد میڈیکل الاؤنس کی منظوری دی جا چکی ہے تاہم عملی طور پر اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ (سی بی اے) کے صدر  نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے ساتھ مساوی سلوک کرتے ہوئے فوری طور پر میڈیکل الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp