اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی گورننگ باڈی کا کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا دورہ، ایچ ائی وی کی روک تھام کے لیئے ہدایت
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں محنت کشوں کے نمائندے اور ممبران گورننگ باڈی زہرا خان اور مختار حسین اعوان نے کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا اچانک دورہ کیا، ایم ایس اسپتال ممتاز شیخ کی ارکان کو بریفنگ ، ارکان نے ایچ ائی وی کی روک تھام کے لیئے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے طبی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا
دورے کے دوران اسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا گیا۔ ممبران گورننگ باڈی نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ارکان نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات سے متعلق رائے معلوم کی جبکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات بھی کی گئی، ارکان نے ایچ ائی وی کی روک تھام کے لیئے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے طبی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا
اس موقع پر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ممتاز شیخ نے مختلف شعبہ جات پر بریفنگ دی دورے کے اختتام پر رجسٹرڈ محنت کشوں اور مریضوں کو درپیش مسائل سے متعلق سفارشات تحریری طور پر کمشنر سیسی کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ اسپتال کی مجموعی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے
