اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
8 لاکھ محنت کشوں کو کسان کارڈ جاری
لاہور(مدثر خان، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سال 2025 کے دوران پنجاب میں زرعی شعبے میں نمایاں تبدیلی ریکارڈ کی گئی صوبے بھر کے 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کیے
کسان کارڈ سکیم سے پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار مستفید ہورہا ہے۔ کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیچ اور پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی۔ پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کے لئے سینکڑوں ڈیلررجسٹرڈ ہوئے جبکہ کاروبار میں بے مثال ترقی ہوئی۔ 20فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے
کسان کارڈ سکیم کے تحت ایک سال کے دوران 250 ارب روپے کے بلاسود زرعی قرضے فراہم کیے گئے 20 فیصد کاشتکاروں نے ڈیزل بھی کسان کارڈ سے خریدا اور سود و ادھار سے نجات حاصل کی
