اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کراچی ہاربر میں ڈاک ورکرز کی بھوک ہڑتال جاری
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مزدورمحاذعمل نے کراچی ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین (سی بی اے) کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاک ورکر بورڈ کو ختم یا کمزور کرنے کی کوششیں محنت کشوں کے خلاف کھلی سازش ہیں
مزدورمحاذعمل کے سینیئر نائب صدر غلام مصطفیٰ ہاشمانی اور جنرل سیکرٹری یوسف خٹک نے کہا ہے کہ ڈاک ورکرز کے جائز حقوق پر کسی بھی قسم کا ڈاکہ یا تاخیری حربہ ناقابلِ قبول ہے۔ ڈاک ورکر بورڈ کو ختم یا کمزور کرنے کی کوششیں محنت کشوں کے خلاف کھلی سازش ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
انہوں نے کہا گیا کہ اگر بندرگاہی انتظامیہ، بیوروکریسی یا دیگر متعلقہ اداروں نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ مزدورمحاذعمل نے واضح کیا کہ وہ کراچی ہاربر کے تمام ڈاک ورکرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
