July 25, 2026

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری کی مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات

 پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری کی مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات

کوئٹہ (نمائندہ  حنظلہ عماد، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ نے آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر بی بہروز ریکی سے ملاقات کی

ملاقات میں کان کنی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کو درپیش مسائل، ان کے بنیادی حقوق، کام کے محفوظ حالات اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کان کن مزدوروں کے تحفظ، بہبود اور حقوق کے مؤثر نفاذ کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ صنعت اور مزدور کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp