اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کی یونین پی ایچ اے لاہور الیکشن میں کامیاب
لاہور (نمائندہ زمان سیف، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پی ایچ اے لاہور میں ہونے والے ریفرنڈم میں پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن سے وابستہ ورکرز یونین نے شاندار کامیابی حاصل کر لی
ریفرنڈم میں تین یونینز کے درمیان مقابلہ ہوا، تاہم حافظ ابرار احمد کی قیادت میں مذکورہ یونین نے مخالف دونوں یونینز کے مجموعی ووٹوں سے دُگنے ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیابی اپنے نام کی، ریفرنڈم کے موقع پر پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سعد محمد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مختار اعوان بھی موجود رہے، جنہوں نے انتخابی عمل کو شفاف اور منظم قرار دیا
پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حافظ ابرار احمد، صدر مشتاق بھٹی، چیئرمین چوہدری محمود الاحد سمیت دیگر عہدیداران نے اس کامیابی پر پی ایچ اے کے محنت کش ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی
