July 25, 2026

ای او بی آئی میں بوڑھے محنت کشوں کا استحصال، پنشن بحران شدت اختیار کر گیا

 ای او بی آئی میں بوڑھے محنت کشوں کا استحصال، پنشن بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کورنگی کے ریجنل دفتر میں بوڑھے محنت کشوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیے جانے اور بدسلوکی کے الزامات سامنے آ ئے ہیں

 مزدور نمائندوں نے ریٹائرڈ مزدوروں سے بدسلوکی کے شکایات فوری اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیکٹریوں سے ریٹائر ہونے والے ملازمین جب ماہانہ پنشن کے حصول کے لیے کراچی میں ای او بی آئی کورنگی کے دفتر رجوع کرتے ہیں تو انہیں ون ٹائم گرانٹ پر ٹال دیا جاتا ہے، حالانکہ قانون کے مطابق ماہانہ پنشن ان کا بنیادی حق ہے، ریجنل ہیڈ اور متعلقہ عملہ ریٹائرڈ مزدوروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتا ہے، جس سے بزرگ اور غریب محنت کش شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں

مزدور تنظیموں نے ای او بی آئی کی اعلیٰ قیادت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈ محنت کشوں کو ان کی سروس کے مطابق ماہانہ پنشن کی بلا تاخیر ادائیگی یقینی بنائی جائے، جبکہ دفتری عملے کے رویوں میں اصلاح اور جوابدہی کا نظام نافذ کیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp