اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
اینگرو کنٹریکٹر مزدوروں کو کم از کم اجرت کی ادائیگی کا حکم
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے وفد نے لیبر سیکریٹری سندھ اسد اللہ ابڑو سے ملاقات کی۔ وفد میں فیڈریشن کے صدر میاں عبدالرحیم بھارو اور جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے ملاقات میں اینگرو فرٹیلائزر کے بیگنگ اینڈ لوڈنگ پلاٹ نمبر دو کے کنٹریکٹر کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا گیا
لیبر سیکریٹری سندھ اسد اللہ ابڑو نے شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیبر نظیر احمد سومرو کو واضح ہدایات جاری کیں کہ کنٹریکٹر پر کم از کم اجرت کے قانون پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
مہران لیبر فیڈریشن پاکستان نے لیبر سیکریٹری کے بروقت اقدام کو مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی جانب مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی
