اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بینظیر مزدور کارڈ کی تیاری تاخیر کا شکار، مزدور حلقوں میں تشویش
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے صوبہ سندھ میں محنت کشوں کے لیئے بینظیر مزدور کارڈ کے نئے کارڈز کی تیاری کا عمل معطل ہے، جس پر مزدور حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے سیسی نے اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گورننگ باڈی کے اراکین نے بینظیر مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے جس میں نادرا کے متعلقہ افسران کو بھی مدعو کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
بینظیر مزدور کارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر سعادت میمن کے مطابق نادرا کے ساتھ ایک نیا معاہدہ طے پانے جا رہا ہے، جس کے بعد کارڈز کی تیاری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا ڈاکٹر سعادت میمن کے مطابق نیا معاہدہ مکمل ہوتے ہی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی
مزدور نمائندوں نے وزات محنت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بینظیر مزدور کارڈز کے اجرا میں تاخیر کا فوری ازالہ کیا جائے
