July 25, 2026

کوہ نور سوپ میں لیبر یونین انتخابات، شاہین پینل کی کامیابی

 کوہ نور سوپ میں لیبر یونین انتخابات، شاہین پینل کی کامیابی

کراچی (نمائندہ امیر صدیقی، لیبر نیوز ویب ڈیسک) کوہ نور سوپ فیکٹری کے انٹرنل یونین انتخابات میں شاہین پینل نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ صدر رشاد خان اور جنرل سیکریٹری اسرار احمد سواتی کو مزدوروں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ منتخب کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے صدر محمد سلیم نے شاہین پینل کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی

محمد سلیم نے کہا کہ اسرار احمد سواتی اور رشاد خان نے ورکرز کو منظم رکھا اور ہر دو سال بعد بہترین چارٹر آف ڈیمانڈ کے ذریعے مراعات دلوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کی مؤثر جدوجہد کے نتیجے میں ورکرز کو WPPF کی مد میں پانچ فیصد حصہ بھی مسلسل دلایا جا رہا ہے

مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے صدر نے کہا کہ کوہ نور سوپ یونین سائٹ ایریا کی ایک مضبوط اور کامیاب پلانٹ لیول ٹریڈ یونین کے طور پر پہچانی جاتی ہے، جو مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی علامت ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp