اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پیرا میڈیکل اسٹاف نے سوشل سیکورٹی کی سی بی اے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
سکھر (نمائندہ اکرم ملک ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ سوشل سیکیورٹی سکھر سرکل میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل نہ ہونے پر سی بی اے کے اجلاس کا باضابطہ بائیکاٹ کر دیا۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے جمعہ کو ہونے والے سی بی اے اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بائیکاٹ کا فیصلہ گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا تھا۔
پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر، ٹائم اسکیل، 20 فیصد ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، سکھر سے ہونے والے تبادلوں میں عدم تعاون اور لیو انکیشمنٹ جیسے اہم مسائل طویل عرصے سے التوا کا شکار ہیں، مگر سی بی اے کی جانب سے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا جا رہا۔ اسٹاف نے واضح کیا کہ وہ ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سی بی اے کے بھرپور حامی ہونے کے باوجود ان کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جا رہی ہے۔
پیرا میڈیکل اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور رکے ہوئے امور کی تکمیل تک سکھر سرکل میں کسی بھی سی بی اے سرگرمی میں شرکت نہیں کی جائے گی۔
