July 25, 2026

سیسی کی ڈیجیٹلائزیشن میں محنت کشوں کی رجسٹریشن میں توسیع کی تجویز

 سیسی کی ڈیجیٹلائزیشن میں محنت کشوں کی رجسٹریشن میں توسیع کی تجویز

کراچی ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے محنت کش تنظیموں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے جس میں اعلیٰ حکام اور مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی

اجلاس میں مزدور رہنماؤں نے سوشل سیکورٹی اسکیم میں تحفظ یافتہ محنت کشوں کی رجسٹریشن کی حد بڑھانے کی تجویز پیش کی تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدور اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر محنت کش اداروں کو بھی اس طرز کے پروگرام منعقد کرنے چاہئیں تاکہ مسائل کی نشاندہی اور حل ممکن ہو

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیسی کو جلد مکمل ڈیجٹلائز کیا جائے گا، ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم سے ریکارڈ کی جائے گی اور ادارے کی ویب سائٹ پر معلومات شیئر کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp