اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ صنعتی مزدروں کے بنیادی حقوق پر حملہ آور ہے، این ایل ایف
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک): نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے صنعتی محنت کشوں کو حج کے سفر سے محروم رکھنے پر سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے سیکریٹری سعید صالح جمانی کو خط لکھ کر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق بورڈ کی غفلت محنت کشوں کے بنیادی حقوق اور مذہبی فریضے پر حملہ ہے
خط میں کہا گیا کہ بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے محنت کش ہفتہ وار چھٹی، اوور ٹائم کی ادائیگی، سوشل سیکیورٹی اور حج کے مواقع سے محروم ہیں۔ 2025 میں شکایات میں اضافہ ہوا، مگر بورڈ سمیت متعلقہ محکمے عملی اقدامات سے قاصر رہے
نیشنل لیبر فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ 2026 سے قبل لیبر انسپکشن فعال کیا جائے محنت کشوں کو قانونی، سماجی اور مذہبی تحفظ فراہم کیا جائے، ورنہ بورڈ کی نااہلی صنعتی مزدروں پر مزید مظالم کو جنم دے سکتی ہے

