July 25, 2026

سیسی ملازمین کے علاج کیلئے نئے اسپتال پینل میں شامل

 سیسی ملازمین کے علاج کیلئے نئے اسپتال پینل میں شامل

کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن سیسی نے ملازمین کے علاج معالجے کی سہولیات میں مزید توسیع کر دی ہے، سیسی ہیڈ آفس کی جانب سے جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق تین نجی طبی اداروں کو باضابطہ طور پر سیسی کے میڈیکل پینل میں شامل کر لیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق سیسی پینل میں شامل کیے گئے اسپتالوں میں لیاقت نیشنل اسپتال کراچی، ڈاکٹر ضیاءالدین اسپتال کراچی و سکھر، اور نیشنل میڈیکل سینٹر کراچی شامل ہیں۔ ان اسپتالوں میں سیسی  ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر سکیں گے

سیسی حکام کے مطابق حالیہ فیصلہ سیسی پیپلز اسٹاف یونین اور سیسی انتظامیہ کے درمیان مفاہمتی معاہدے کے مطابق کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp