اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سی ڈی اے انتخابات میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی کامیابی
اسلام آباد( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے تحت سی ڈی اے مزدور یونین نے 2025 کے ریفرنڈم میں واضح فتح حاصل کی ہے جس سے مزدور حقوق کے تحفظ اور شفاف نمائندے کے عہدے پر مضبوط نمائندگی کا درجہ مل گیا ہے
یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین نے کہا کہ اتحاد اور تنظیم نے اس کامیابی کو ممکن بنایا، جس سے فیڈریشن کی کارکردگی اور مزدوروں کے حقوق کی وکالت مزید مؤثر ہوگی۔ انہوں نے مزدوروں کی بہبود، فلاحی پروگراموں، اور کام کی محفوظ شرائط کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا
لیبر ماہرین کے مطابق اس جیت سے نہ صرف وفاقی دارالحکومت کے مزدوروں کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے ملک میں مزدور یونینز کی مضبوطی اور خواتین ورکروں کے حقوق کی نمائندگی میں بھی اضافہ متوقع ہے
