اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدوروں کی رجسٹریشن اور اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم
لاہور ( نمائندہ مدثر خان، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت اور مقررہ اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگی اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی پہلی ترجیح ہے
وزیراعلیٰ نے وزراء اور حکام سے ملاقات میں مزدوروں کے بنیادی حقوق، کام کے اوقات، اور محفوظ کام کے ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ حکم ایسے وقت جاری ہوا ہے جب ملک بھر میں مزدوروں کی حالتِ زار اور مزدوری کے قوانین کے نفاذ پر عوامی اور لیبر تنظیموں کی طرف سے مشاہدہ کیا جا رہا ہے، جس سے مزدور برادری میں ایک خوش آئند اقدام کے طور پر استقبال ہوا
ٹرانسپرنسی لیبر سمیت مزدور رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ حکم مزدوروں کے ویلفئیر اور محفوظ کام کے حقوق کی جانب مثبت قدم ہے مگر مکمل عملدرآمد کے لیے سخت نگرانی کی ضرورت ہے
