اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں میں 720 فلیٹس تقسیم ہونگے، تیاریاں مکمل
لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف / لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیر فنڈ نے محنت کشوں کے اہل خانہ کی زندگی بہتر بنانے کے لیئے سندر لیبر کالونی میں مزدروں کے لیے 720 فلیٹس کی تعمیر مکمل کر لی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد یہ فلیٹس محنت کشوں میں تقسیم کریں گی
صوبائی وزیر لیبر محمد منشا اللہ بٹ نے سیکرٹری لیبر پنجاب نعیم غوث کے ہمراہ سندر کالونی کا دورہ کیا اور مکمل شدہ فلیٹس کا تفصیلی جائزہ لیا ورکزر ویلفئیر فنڈ کی انتظامیہ نے وزیر محنت پنجاب کو فلیٹس پر جامع بریفنگ دی گئی جبکہ زیر تعمیر 688 فلیٹس کا بھی معائنہ بھی کروایا گیا تاکہ تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس موقع پر وزیر محنت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ نے لیبر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پنجاب حکومت دن رات محنت کشوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہیں
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محنت کشوں کے لیے راشن کارڈ جاری کیے ہیں اور نئی لیبر کالونیز قائم کرنے کے منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ورکرز ویلفیئر اسکولز میں معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کی زندگی بہتر ہو
