July 24, 2026

لاکھڑا کول مائن میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق

 لاکھڑا کول مائن میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق

حیدرآباد ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) جامشورو کے علاقے لاکڑا میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شوکت پٹھان، کامران پٹھان اور سراج پٹھان شامل ہیں، جبکہ تینوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے۔

علاقہ مکینوں اور کان میں کام کرنے والے مزدوروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان کول کمپنی کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کان میں حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، مگر اس کے باوجود حکومتی محکموں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ساتھیوں نے خود نکال کر اسپتال منتقل کیں۔ پولیس نے حادثے کے سبب جاننے کے لیے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp