April 17, 2026

صنعت و زراعت کیلئے سستی بجلی کا اعلان

  صنعت و زراعت کیلئے سستی بجلی کا اعلان

اسلام آباد ( نمائندہ / لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعت و زراعت کے فروغ کیلئے تین سالہ “روشن معیشت بجلی پیکیج” کا اعلان کردیا، جس کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔ پیکیج کا نفاذ نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک ہوگا۔

اسلام آباد میں صنعتی و زرعی ماہرین اور کاروباری برادری سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ نرخ صنعت کیلئے 34 روپے اور زرعی شعبے کیلئے 38 روپے فی یونٹ ہیں، جن میں خاطر خواہ کمی کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس پیکیج کا بوجھ نہ گھریلو صارفین پر ڈالا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے سے وصول کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی مضبوط معاشی بنیادیں صنعت و زراعت کے استحکام سے وابستہ ہیں۔ حکومت کاروباری آسانیوں، برآمدی مسابقت اور پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے مزید اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp