پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت بحران کا شکار
لاہور (نمائندہ، عامر سہیل / لیبر نیوز ویب ڈیسک) چیئرمین کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اعجاز الرحمن نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش سنگین مسائل اور برآمدات میں مسلسل کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی اور پالیسی سطح پر ٹھوس اقدامات کے بغیر یہ صنعت بحالی کی راہ پر نہیں آسکتی۔
مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی قالین عالمی منڈی میں نمایاں شناخت رکھتے تھے، مگر پالیسی عدم توجہی، سہولتوں کی کمی اور ڈھانچہ جاتی مسائل کے باعث صنعت زوال کا شکار ہے۔
اعجاز الرحمن کے مطابق خطے کے دیگر ممالک میں یہی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دیہی علاقوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی اور حکومتی سرپرستی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی تشخیص اور مستقبل کے لیے ٹھوس لائحہ عمل ہی صنعت کو دوبارہ کھڑا کر سکتا ہے اور برآمدات میں اضافہ ممکن بنائے گا۔
