June 1, 2026

ویتنام ٹریڈ یونین کانگریس کی تیاریاں مکمل مرحلے میں داخل

  ویتنام ٹریڈ یونین کانگریس کی تیاریاں مکمل مرحلے میں داخل

ہنوئی (لیبر نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) ویتنام جنرل کنفیڈریشن آف لیبر نے 14ویں ٹریڈ یونین کانگریس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 13ویں پریزیڈیم کا اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت تنظیم کے صدر نگوین ڈِنہ کھانگ نے کی۔

اجلاس میں مسودہ دستاویزات، تنظیمی ڈھانچے اور یونین کے چارٹر میں ترامیم پر غور کیا گیا۔ مجوزہ چارٹر 10 ابواب اور 47 دفعات پر مشتمل ہوگا جس میں نئی شقیں شامل اور متعدد دفعات میں اصلاحات کی گئی ہیں، مقصد مزدور نمائندگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

کانگریس جون 2026 میں متوقع ہے جو نئے تنظیمی ماڈل کے تحت پہلی قومی مزدور کانگریس ہوگی۔ قیادت کے مطابق نئے دور کے اہداف میں مزدور حقوق کا تحفظ، ادارہ جاتی فعالیت اور صنعتی تعلقات میں بہتری سرفہرست ہیں۔

صدر کھانگ نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ حتمی مسودے کے لیے جامع تجاویز دیں تاکہ ٹریڈ یونین کو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنایا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp