May 30, 2026

امریکہ میں ہزاروں نئی ملازمتوں کے باوجود بیروزگاری میں اضافہ

  امریکہ میں ہزاروں نئی ملازمتوں کے باوجود بیروزگاری میں اضافہ

نیویارک (نمائندہ فضا امبر / لیبر نیوز ویب ڈیسک) امریکی بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ستمبر کے دوران 1 لاکھ 19 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جو توقعات سے زیادہ ہیں۔ تاہم لیبر مارکیٹ میں مجموعی کمزوری برقرار ہے اور بیروزگاری کی شرح 4.3 فیصد سے بڑھ کر 4.4 فیصد ہو گئی ہے۔

رپورٹ مجوزہ تاریخ 3 اکتوبر کو جاری ہونا تھی مگر حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث مؤخر کر دی گئی تھی۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق صحت، خوراک و ریستوران اور سماجی معاونت کے شعبوں میں روزگار میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مینوفیکچرنگ میں 6 ہزار اور ٹرانسپورٹ و ویئرہاؤسنگ سیکٹر میں 25 ہزار 300 ملازمتیں کم ہوئیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق بیروزگاری میں اضافہ اس لیے ریکارڈ ہوا کہ مزید 4 لاکھ 50 ہزار افراد لیبر فورس کا حصہ بنے، جبکہ تنخواہوں میں اضافے کی رفتار بھی سست پڑ گئی ہے جسے معاشی کمزوری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری رپورٹس تاخیر کا شکار ہونے کے باعث نجی اداروں کے ڈیٹا نے صورتحال مزید تشویشناک ظاہر کی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بڑی کمپنیوں—ایمازون، جنرل موٹرز، آئی بی ایم، مائیکروسافٹ اور پیراماؤنٹ—نے ہزاروں ملازمین فارغ کیے ہیں، جبکہ ٹیلی کام کمپنی ویریزن نے بھی 13 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 39 ہزار ملازمین برطرف کیے گئے، جو مئی کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے، جبکہ اس سے قبل اتنی بڑی سطح کی چھانٹیاں صرف معاشی بحران کے دوران دیکھی گئی تھیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp