June 1, 2026

بنگلہ دیش اور پاکستان کا لیبر شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  بنگلہ دیش اور پاکستان کا لیبر شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

قطر ( نمائندہ، لیبر نیوز ) دوحہ میں منعقدہ چھٹی او آئی سی لیبر کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین ہونے والے اہم دوطرفہ اجلاس میں دونوں ممالک نے لیبر سیکٹر میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ محنت چوہدری سالک حسین نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان لیبر ڈائیلاگ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا اور فنی و تکنیکی تعاون میں اضافہ کرنا خطے کے مزدوروں کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی معاشی ضروریات کے مطابق ہنر مندی کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

بنگلہ دیش کے لیبر و ایمپلائمنٹ کے مشیر ایم سکھاوت حسین نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز ملازمتوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور مربوط اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں تجارت و سیاحت کے فروغ کے لیے زمینی، فضائی اور بحری راستوں کی بہتری ناگزیر ہے، جب کہ ثقافتی تعاون کو بھی وسعت دی جانی چاہیے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اوورسیز ورکرز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور عالمی منڈی میں بہتر رسائی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp