April 17, 2026

پاکستان میں ماربل صنعت کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

  پاکستان میں ماربل صنعت کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اسامہ قذافی ) معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت آل پاکستان ماربل انڈسٹری ایسوسی ایشن اور پاسڈیک کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماربل کی برآمدات میں رکاوٹوں، ویلیو ایڈیشن اور صنعت کے مجموعی فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ماربل سیکٹر کے لیے نئی مراعات اور سہولتی اقدامات زیرِ غور ہیں۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ ماربل سیکٹر کو باقاعدہ صنعت قرار دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس شعبے کو پالیسی سطح پر اس کا جائز مقام مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ماربل عالمی معیار رکھتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور تربیت کے ذریعے برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ قومی ماربل پالیسی جلد پیش کی جائے گی، جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور صنعت درپیش مسائل سے نکل سکے گی۔ معاونِ خصوصی نے پاسڈیک اور ماربل ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ اٹلی کے ساتھ تکنیکی تعاون کے منصوبے تیار کیے جائیں تاکہ جدید مشینری اور مہارتوں کے اشتراک سے پاکستان کی ماربل انڈسٹری عالمی مسابقت حاصل کر سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp