May 31, 2026

سندھ کے سیکرٹری محنت افسران کو ذیلی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے لگے

  سندھ کے سیکرٹری محنت افسران کو ذیلی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے لگے

سیکرٹری محنت سندھ اپنے ہی دستخطوں سے افسران کو ذیلی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے لگے ہیں سیکرٹری محنت سندھ محمد رفیق قریشی نے وسیم راجہ کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کرنے کے بجائے سیسی میں تعینات کرنے کا آرڈر جاری کر دیا

ایس اینڈ جی ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ نے 26 جولائی 2024 کو گڈاپ ٹاؤن، لوکل کونسل سروس کے ملازم وسیم راجہ کو محمکہ محنت میں ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے کا لیٹر جاری کیا

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی طور پر گریڈ 19 میں ڈائریکٹر لانڈھی ڈائریکٹوریٹ تعینات کردیا گیا جو ڈیپوٹیشن کے ساتھ او پی ایس پر بھی تعینات ہے جو کہ سندھ ہائیکورٹ کے پٹیشن نمبر 1202 میں واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے

کمشنر سیسی نے 4 ستمبر کو وسیم راجہ کو سیسی لانڈھی اسپتال میں ایڈمنسٹریشن آفیسر تعینات کیا 18 ستمبر کو آرڈر نمبر 363/24 کے ذریعہ وسیم راجہ کو گریڈ 19 کی پوسٹ پر بطور ڈائریکٹر لانڈھی ڈائریکٹوریٹ تعینات کردیا گیا ہے جو ڈیپوٹیشن کے ساتھ او پی ایس پر بھی تعیناتی کے زمرہ میں آتی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp