پاور لوم فیکٹری ملازمین تاحال رجسٹرڈ نہ ہوسکے
فیصل آباد : پاکستان لیبر قومی موومنٹ نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ پاور لوم فیکٹریاں فیکٹری ایکٹ 1934 کے تحت رجسٹرد کرنے میں ناکام ہوگئی فیکٹریوں کے سینکڑوں مزدور سوشل سکیورٹی سے بھی محروم ہیں
چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ صدر حقوق خلق پارٹی پنجاب ویمن ورکرز الائنس کی قیادت میں سینکڑوں مزدوروں نے جیل روڈ فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ کے باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا
مزدوروں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، دوران احتجاج ڈائریکٹر لیبر ویسٹ غلام شبیر کلیار نے مزدوروں کے ساتھ مذاکرات کیے اور فوری طور پر متعلقہ لیبر آفیسر چوہدری سعید کو موقع پر پہنچ کر فیکٹری مالکان کے ساتھ مذاکرات کرکے اجرتوں میں اضافہ کروانے اور تمام فیکٹریوں کو فیکٹری ایکٹ 1934 کے تحت رجسٹرڈ کرنے کا حکم جاری کرنے کے احکامات جاری کیے
مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے بابا لطیف انصاری کہا کہ مزدوروں کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا
