پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
بالاکوٹ کے مزدروں کی مشکلات دور کی جائیں گی، وزیر محنت خیبر پختونخواہ
مانسہرہ : خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پارس بالاکوٹ مانسہرہ میں کام کرنے والے مزدوروں کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا
اجلاس میں صوبائی وزیر کو سکی کناری پراجیکٹ میں کام کرنے والے مزدوروں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا
صوبائی وزیر محنت فضل شکورخان نے ای ایس ایس آئی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ای اوبی آئی کے نمائندے، ڈائریکٹوریٹ آف لیبر اور یونین کے ممبران کے ساتھ سکی کناری ڈیم سائٹ کا دورہ کریں اور قانون کے مطابق یونین کے مطالبات کا جائزہ لیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کو بھی ان مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کی
