سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سیسی ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیوریٹی انسٹی ٹیوشن سیسی نے حکومتِ سندھ کے المحکمۂ ماليات فنانس ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہوں، کنوینس الاؤنس اور ڈیفرینشل الاؤنس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن علی اکبر منگی کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈرز کے مطابق، گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سیسی ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 2 فیصد ڈیفرینشل الاؤنس 2026ء کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
سیسی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات، مقامی ڈائریکٹوریٹس اور اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ریواِائزڈ بیسک پے اسکیلز 2026ء کے تحت ملازمین کی تنخواہوں کی فکسیشن 1 جولائی 2026ء سے لاگو کی جائے۔ ان تمام الاؤنسز اور تنخواہوں میں ترمیم کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہوگا۔
