July 24, 2026

لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دو روزہ ورکشاپ، مزدوروں کا اجتماعی جدوجہد پر زور

 لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دو روزہ ورکشاپ، مزدوروں کا اجتماعی جدوجہد پر زور

پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کے زیرِ اہتمام مردان میں دو روزہ استعدادِ کار بڑھانے کی تربیت کا انعقاد کیا گیا، جس میں گھروں سے کام کرنے والے ہوم بیسڈ، کاٹن مل اور تمباکو سیکٹر کے 29 مزدوروں نے شرکت کی

تربیت کا مقصد محنت کشوں میں آئینی و لیبر حقوق، ٹریڈ یونین سازی اور محفوظ کام کے ماحول سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا ورکشاپ کے دوران شرکاء نے طویل اوقاتِ کار، اوور ٹائم کی عدم ادائیگی، سالانہ چھٹیوں سے محرومی اور سوشل سیکیورٹی تک رسائی نہ ہونے جیسے مسائل پر کھل کر گفتگو کی

گھروں سے کام کرنے والے مزدوروں نے رجسٹریشن نہ ہونے جبکہ 6 شرکاء نے اپنی غیر قانونی برطرفی کے خلاف جاری قانونی جنگ کے تجربات شیئر کیے۔ تربیت میں پیشہ ورانہ صحت و حفاظت ، خواتین کے حقوق اور شکایات کے ازالے کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باخبر مزدور ہی مضبوط تحریک کی بنیاد ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp