اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مہران لیبر فیڈریشن کا سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اجلاس پر اعتراض
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر محنت سعید غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ کے مزدور نمائندہ اراکین کے خلاف آئینی درخواستیں معزز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور ان مقدمات میں عدالتی حکمِ امتناع اسٹے آرڈربھی موجود ہے۔
راحب علی سمیجو کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی موجودگی میں اجلاس بلا کر من پسند فیصلے کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو غیر قانونی ہے۔
انہوں نے آجر نمائندہ اراکین عبدالجبار، ہمایوں نذیر، آصف میمن اور مسعود نقی سے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔ انہوں نے انتباہ جاری کیا کہ اگر اسٹے آرڈر کے باوجود اجلاس منعقد ہوا، تو فیڈریشن توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے معزز عدالت سے رجوع کرے گی۔
