August 1, 2026

کمشنر سیسی کا لانڈھی سرکل اور کڈنی سینٹر کا دورہ، انتظامی اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت

 کمشنر سیسی کا لانڈھی سرکل اور کڈنی سینٹر کا دورہ، انتظامی اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سوشل سیکیورٹی کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے سیسی کے لانڈھی سرکل اور کڈنی سینٹر کا دورہ کیا ہے اور وہاں قائم نو تشکیل شدہ سینٹرل میڈیکل اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا

انہوں نے دورے کے دوران کڈنی سینٹر کے تمام حصوں میں طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا کمشنر سیسی  نے کڈنی سینٹر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور لینڈھی سرکل کے سی ایم او کو انتظامی اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی
دورے کے دوران انہوں نے سیسی ہیڈ آفس کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے کہ مذکورہ مراکز میں سول اور الیکٹریکل کے ادھورے کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تا کہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

کمشنر سیسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp