April 17, 2026

انڈسٹری آل گلوبل یونین کا دو روزہ اجلاس کا آغاز مزدور قیادت کی شرکت

 انڈسٹری آل گلوبل یونین کا دو روزہ اجلاس کا آغاز مزدور قیادت کی شرکت

لاہور ( عامر سہیل، ریذیدنٹ ایڈیٹر پنجاب ) بین الاقوامی لیبر تنظیم انڈسٹری آل گلوبل یونین کے تحت  پاکستان افیلیٹس کا دو روزہ اہم اجلاس آج سے لاہور میں شروع ہو گیا

اجلاس میں شرکت کے لیے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مختلف لیبر تنظیموں  کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری شریک ہو رہے ہیں

28 اور 29 مارچ 2026 کو ہونے والے اس اجلاس کا محور انسانی حقوق اور آئندہ چار سالہ (2026-2029) اسٹریٹجک پلاننگ ہے جس میں مزدوروں کی مضبوط نمائندگی، اسٹریٹجک آرگنائزنگ اور صنعتی شعبے میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع لائحہ عمل طے کریں گے

مزدور رہنماوں کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات پر غور کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp