سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
مزدور مخالف قانون نئی احتجاجی تحریک کو جنم دے گا، مزدور رہنماء
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز کے وفد نے جنرل سیکریٹری عمران علی کی قیادت میں ملی لیبر فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا ہے
اس موقع پر ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے جنرل سیکریٹری عمران علی کی قیادت میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی اور انفارمیشن سیکریٹری رحیم خان آفریدی کا استقبال کیا
ملاقات کے موقع پر ملک میں مزدروں کے حقوق کے لیئے مشترکہ آواز بلند کرنے عزم کیا گیا اس موقع پر ملی لیبر فیدریشن کراچی کے سدر فیصل علی بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مزدور دشمنی پر مبنی لیبر کورٹ قانون جس میں آجر کی تعریف ہی تبدیل کردی گئی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف ہر فورم پر اپنا قانونی حق استعمال کریں گے اور اسے کالعدم کروائیں گے
اس موقع پر عمران علی نے کہا مزدور طبقے کو ایک رہنما کی ضرورت ہے جو اس کے قانونی آئینی مسائل کو حل کرسکے جو طبقہ پہلے ہی معاشی طور پر دبا ہوا ہے وہ وکلا کورٹ کچہری کے معاملات کیسے کرسکتا ہے انہوں نے صوبائی و وفاقی حکومتوں پر واضح کیا قوانین بنانے ہیں تو ایسے بنائیں جس میں آجر اور اجیر دونوں کو فائدہ ہو صرف ایک طرف جھکاؤ ایک نئی تحریک کو جنم دے گا
