سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے شکایات کے ازالے کے لیے جی آر سی فارم کا اجرا کر دیا
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے محنت کشوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے گریوینس ریڈریسل کمیٹی کے شکایتی فارم متعارف کروا دیے ہیں اس اقدام کا مقصد مزدوروں کو درپیش تعلیمی وظائف، جہیز گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور ہاؤسنگ الاٹمنٹ جیسے معاملات میں ہونے والی تاخیر یا بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرنا ہے
حکام کے مطابق اب کوئی بھی ورکر متعلقہ فورم پر اپنی شکایت باقاعدہ فارم کے ذریعے درج کروا سکتا ہے، جس پر کمیٹی ایک مقررہ مدت کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی پنجاب بھر کے صنعتی مراکز میں ان فارمز کی دستیابی اور آن لائن رسائی کے حوالے سے بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے
مزدور رہنماؤں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بیوروکریٹک رکاوٹیں کم ہوں گی اور حق داروں کو ان کا حق بروقت مل سکے گا
