سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
مزدور رہنماؤں کی عبدالمجید سالک سے ملاقات، محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( عثمان صادق، نمئاندہ لیبر نیوز ) اتحاد لیبر یونین میونسپل کمیٹی کے صدر چوہدری عرفان جٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عمران نے ملی لیبر فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد آصف رضا کے ہمراہ صوبائی صدر ملی لیبر فیڈریشن پنجاب، چوہدری عبدالمجید سالک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے
ملاقات کے دوران وفد نے عبدالمجید سالک کو عید کی مبارکباد پیش کی اور میونسپل کمیٹی سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو درپیش سنگین مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مسائل کے حل کے لیے مستقبل کی حکمت عملی تیار کی گئی اور ایک ‘عید ملن پارٹی’ کے انعقاد پر بھی مشاورت ہوئی
چوہدری عبدالمجید سالک نے یقین دلایا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور ملی لیبر فیڈریشن مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائے گی
