July 31, 2026

سینئر مزدور رہنما قاموس گل خٹک کی یاد میں تعزیتی اجلاس، خدمات کو خراجِ عقیدت

 سینئر مزدور رہنما قاموس گل خٹک کی یاد میں تعزیتی اجلاس، خدمات کو خراجِ عقیدت

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ممتاز ٹریڈ یونین رہنما قاموس گل خٹک مرحوم کی یاد میں کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع لیبر دفتر میں ایک پروقار تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کی یونین قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے قاموس گل خٹک کی محنت کشوں کے حقوق کے لیے دی جانے والی بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قاموس گل خٹک اور ان کے ساتھیوں کی ٹریڈ یونین تحریک کے لیے دی گئی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔

اس موقع پر نبی احمد، منور ملک، قاضی سراج،  گل رحمان، لیاقت باچا، عبدالرؤف، اور طفیل عباس کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp