سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی کیمپ آفس میں عید ملن تقریب
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پاشا گروپ کے مرکزی کیمپ آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملازمین اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی
تقریب کا محور یونین کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا تھے، جنہیں ان کے ساتھیوں اور کارکنوں نے اعتکاف کی سعادت مکمل کرنے اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ملازمین نے اپنے قائد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا
عزت کمال پاشا نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ یونین سی ڈی اے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس ملاقات کو ادارے کے اندر ملازمین کے اتحاد اور تنظیمی مضبوطی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
