July 27, 2026

 افکو انصاف محنت کش یونین کا محنت کشوں اور اہل غزا کے نام پیغام

  افکو انصاف محنت کش یونین کا محنت کشوں اور اہل غزا کے نام پیغام

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) افکو انصاف محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری، غلام مرتضیٰ تنولی نے عید الفطر کے موقع پر تمام محنت کشوں اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو ایثار اور اتحاد کا مظہر قرار دیا ہے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے غزا کے مظلوم مسلمانوں اور قبلہ اول مسجدِ اقصیٰ کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کیں، جو اس وقت شدید ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

غلام مرتضیٰ تنولی نے زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں ان بھائیوں کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے جو حق اور انصاف کی خاطر برسرِ پیکار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کی تجدید کی کہ افکو انصاف محنت کش یونین مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ایک منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے اور تمام محنت کشوں کے گھروں میں خوشحالی اور سکون عطا فرمائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp